Wednesday, 24 April 2024, 09:40:28 pm
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج
January 13, 2018

دفتر خارجہ نے جمعہ کوقائم مقام بھارتی نائب ہائی کمشنرکوطلب کرکےگزشتہ روزکنٹرول لائن کےکوٹ کوٹیراسیکٹرمیں بھارتی فورسزکی جانب سےجنگ بندی کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کی،فائرنگ کے نتیجےمیں 65سالہ خاتون شہیدہوگئی۔

بھارتی سفارتکارکوبتایا گیاکہ صبروتحمل کی اپیل کےباوجود بھارت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،بھارتی فورسز نے اس سال کے صرف پہلے 12 دنوں کے دوران کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری کی 70 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو بتایا گیا کہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانا ، انسانی وقار، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے خلاف ہے، بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہیں اور کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں۔

دفتر خارجہ نے بھارت پر زوردیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کااحترام کرے، جنگ بندی کے موجودہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرے اور بھارتی فورسز کو جنگ بندی کے احترام کی ہدایت کرے او ر کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر امن کو برقرار رکھے۔

پاکستان نے بھارت پر زوردیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنا کردار اداکرنے کی اجازت دے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.