Friday, 29 March 2024, 01:26:57 pm
پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان شاندار سفارتی اورمعاشی تعلقات قائم ہیں:پرویزملک
January 12, 2018

وزیر تجارت محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے چھوٹے کاروبار کےاستحکام کے حصول کی پالیسیوں سے کاروبار دوست ماحول کے ساتھ پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔وہ جمعہ کو Bmich کولمبو میں پاکستان سنگل کنٹری نمائش کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شاندار سفارتی اور معاشی تعلقات قائم ہیں انہوں نے کہاکہ سری لنکا وسیع تر تجارتی تعلقات کے لئے سرفہرست ملکوں میں شامل ہے۔

اس سے پہلے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے وزیر تجارت محمد پرویز ملک او ر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت کے ہمراہ پاکستان سنگل کنٹری نمائش کے تیسرے ایڈیشن کاافتتاح کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.