Thursday, 28 March 2024, 11:41:41 pm
ممتازشاعراحمدفرازکا 86واں یوم پیدائش جمعہ کومنایا جارہا ہے
January 13, 2018

ممتاز شاعر احمد فراز کا آج 86واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے ان کا اصل نام سید احمد علی شاہ تھا وہ 1931 میں آج کے دن کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔انہیں آدم جی ادبی ایوارڈ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازاگیا۔

احمد فراز نے اردو، فارسی اور انگلش لٹریچر میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں اور ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور بعد میں پشاور یونیورسٹی میں بطور لیکچرار خدمات انجام دیں۔

ان کے تحریری مجموعہ میں تنہا تنہا، درد آشوب، نیافت، شب خون، میرے خواب ریزہ ریزہ، جانان جانان، بے آواز گلی کوچوں میں، نابینا شہر، سب آوازیں میری ہیں، پسنداز موسم، بودلک، غزل بہانہ کروں اور اے عشق جنوں شامل ہیں۔

احمد فراز 25 اگست 2008 میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے اور انہیں اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.