Wednesday, 26 September 2018, 09:34:13 am
حکومت ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرناچاہتی ہے، ہارون اختر
January 12, 2018

 محاصل کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرناچاہتی ہے ۔وہ راولپنڈی ایوان صنعت وتجار ت کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں ایوان کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔خصوصی معاون نے کہاکہ آئندہ بجٹ کاروبار اور صنعت دوست ہوگا اوراس میں ترقی کی شرح میں اضافے کیلئے متعدد جدت پسند پالیسی اقدامات شامل ہوںگے۔وفد نے کہاکہ تاجر برادری اور صنعت وتجارت کے ایوان ٹیکس کا دائرہ کار بڑھا کر مزید لوگوں کو اس میں شامل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کے خواہشمند ہیں ۔