Thursday, 25 April 2024, 01:16:53 pm
حکومت دوردرازعلاقوں میں براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
January 12, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نے کہا ہےکہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں میں براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ سماجی واقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔وہ جمعہ کو اسلام آباد میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کے 5896دیہات کو براڈبینڈکی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دستخطوں کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزارت کو ہدایت کی کہ دوردرازعلاقوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی خدمات کی ترجیحی بنیاد پر فراہمی کیلئے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت فراہم کئے جانیوالے فنڈز کو بروئے کارلایاجائے۔اس منصوبے کامقصد علاقے کی دیرپاترقی کو یقینی بنانا ہے اوراس سے خیبراورمہمندایجنسی کے علاوہ ڈیرہاسماعیل خان کے علاقوں کوفائدہ پہنچے گا۔

تقریب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکشن کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.