Friday, 19 April 2024, 12:20:25 pm
حکومت آبادی کےبارےمیں قومی پارلیمانی کانفرنس جلدمنعقد کرےگی:مریم اور نگزیب
January 12, 2018

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آبادی کے بارے میں قومی پارلیمانی کانفرنس جلد منعقد کرے گی۔وہ جمعہ کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے بارے میں گول میز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ مرد م شماری کے بعد آبادی کانفرنس اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ قانون اور پالیسی سازوں کا فرض ہے کہ وہ آبادی کے بڑھنے کے معاملے کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک جمہوری استحکام کی جانب بڑھ رہاہے۔

مریم اور نگزیب نے قصور واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات روکنا قانون سازوں کی ذمہ داری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.