Thursday, 13 December 2018, 08:44:31 pm
انڈونیشیا کے صدر26جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
January 13, 2018

 انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو دورہ پاکستان کے دوران اس ماہ کی 26تاریخ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جوکو ویڈوڈو17ویں غیر ملکی شخصیت اورانڈونیشیا کے دوسرے صدر ہوں گے جو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سوئیکارنو نے 26جون 1963کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔