Thursday, 18 January 2018, 10:45:16 pm
اقوام متحدہ نے افریقی تارکین وطن بارے ٹرمپ کے بیانات کو متعصبانہ قر ار دے دیا
January 12, 2018

 اقوام متحدہ نے ہیٹی اور افریقہ جیسے ملکوں کے تارکین وطن کے بارے میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کو چونکا دینے والے شرمناک اور نسل پرستی پرمبنی قراردیا ہے۔یہ ردعمل جمعہ کے روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے بارے میں ہائی کمشنر کے ترجمان RUPERT COLVILLE کی طرف سے سامنے آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کو ایل سلوا ڈور، ہیٹی اور نکاراگوا کے لوگوں کیلئے امریکہ کے Temporally Status   پروگرام کے خاتمے کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔جمعرات کے دن اقوام متحدہ کی بریفنگ میں صدر ٹرمپ کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہوں نے پوچھا کہ ناروے جیسے ملکوں کی بجائے امریکہ ہیٹی اور افریقہ جیسے کم تر ملکوں سے مزید تارکین وطن کو کیوں قبول کرے گا۔