ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات
11 ستمبر 2017 (22:33)
0

ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے تین رکنی وفد نے نائب صدر ڈی جے Pandionکی قیادت میں پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔
وزیرخزانہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے اداروں کی کوششوں کی تقویت دینے کیلئے ایک اور کثیرالجہتی ادارہ قائم کرنے کی تجویز کا پرزور حامی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے کو بنیادی ڈھانچے کے بحران کا سامنا ہے اوراس بحران پر قابو پانے کیلئے خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔