ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خواجہ آصف خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے کل ترکی کا دورہ کریں گے۔

file photo

افغانستان، کشمیر کے مسائل حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں،نفیس زکریا
11 ستمبر 2017 (20:17)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

پیر کی شام اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے پورے خطے پر بری طرح اثرات پڑے ہیں۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ خواجہ آصف خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے کل ترکی کا دورہ کریں گے۔