وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ مسائل کو زیر بحث لانے اور حل کرنے کا بہترین فورم ہے قومی معاملات سڑکوں پر حل نہیں کئے جا سکتے۔

File photo

تحریک انصاف احتجاج کے بجائے خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی پر توجہ دے:خاقان
11 ستمبر 2016 (22:23)
0

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج اور ریلیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا میں اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

ایک  انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مسائل کو زیر بحث لانے اور حل کرنے کا بہترین فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معاملات سڑکوں پر حل نہیں کئے جا سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال ملک میں گیس سپلائی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔