سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 68برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
11 ستمبر 2016 (20:16)
0

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 68 ویں برسی اتوار کے روز عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس سلسلے میں قائد اعظم کے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اورفاتحہ پڑھی۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیراعلیٰ نے قائد اعظم کے رہنما اصولوں کی پیروی کا عزم ظاہر کیا۔
ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کئے۔