حکومت نے مُلک بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

عیدالاضحی منانے کی تیاریوں میں تیزی
11 ستمبر 2016 (20:09)
0

ملک بھر میں عید الاضحی منانے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں اور مویشی منڈیوں میں لوگوں کا جوش و خروش نظر آرہا ہے۔ شہروں میں انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے لئے خصوصی مقامات مقرر کئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں اہلِ ایمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں عید الاضحی پر قربانی کے لئے جانور خرید رہے ہیں۔
لوگ بالخصوص بچے اپنی پسند کے جانوروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔حکومت نے مُلک بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔
نمازِ عید کے دوران تمام مساجد ، امام بار گاہوں اور عید گاہوں میں بڑی تعداد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔