پرویز خٹک کی پشاور میں نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد سے گفتگو۔

میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں:وزیراعلیٰ
11 ستمبر 2016 (20:02)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بہتر نظم ونسق، بدعنوانی کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روزپشاور میں نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ نے وفد کو گزشتہ تین سال میں حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات میں نظم ونسق ، اصلاحات اور صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح وبہبود کے دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔