مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ قوم وزیر اعظم کی قیادت میں متحدہ ہے۔

تحریک انصاف کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی :ارباب وسیم
11 ستمبر 2016 (19:31)
0

مسلم لیگ نون خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب وسیم حیات نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔
اتوار کے روز پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کئے تھے مگر اس کی حکومت کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔