دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ، نوجوانوں کے قتل، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے اور حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی۔

11 ستمبر 2016 (19:20)
0

آزا د جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں بھارتی مظالم کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ، نوجوانوں کے قتل، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے اور حریت رہنمائوں کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی۔