اولے تھونکی نے کہا کہ ڈنمارک کی کمپنی250میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کریگی۔

ڈنمارک کی توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی
11 ستمبر 2016 (19:17)
0

ڈنمارک نے کہا ہے کہ وہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے تمام ممکنہ تعاون کرے گا۔
پاکستان کیلئے ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکی نے لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں کام کرنے والی ڈنمارک کی ایک توانائی کمپنی دو ہزار اٹھارہ سے قبل ہوا سے پیدا کی گئی 250 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گی۔