ترجمان وزارت خارجہ نے پابندیوں کی دھمکیوں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

شمالی کوریا کا ایٹمی صلاحیت میں اضافہ جاری رکھنے کا عزم
11 ستمبر 2016 (18:56)
0

شمالی کوریا نے ایٹمی جنگ کے خطرات کے خلاف اپنے دفاع کیلئے ایٹمی صلاحیت میں اضافہ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایٹمی قوت کی مقدار اور معیار میں اضافہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پانچویں اور سب سے بڑے ایٹمی تجربے کے بعد ان کے ملک کے خلاف مزید پابندیوں کی دھمکیاں مضحکہ خیز ہیں۔