مالی سال 2015-16ء کے دوران ادارے نے 21 ارب روپے کمائے۔

نادرا نے گزشتہ پانچ سال میں قومی خزانے میں 74ارب روپے جمع کرائے
11 ستمبر 2016 (17:52)
0

نادرا نے گزشتہ پانچ سال میں قومی خزانے میں چوہتر ارب روپے جمع کرائے ہیں۔
نادرا کی کارکردگی اور آمدن میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے اور مالی سال 2015-16ء کے دوران ادارے نے 21 ارب روپے کمائے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے نادرا میں شروع کی گئی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ادارہ عوام کو جدید سہولتیں میسر کررہا ہے اور اس کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔