حجاج مزدلفہ میں قیام اور کنکریاں جمع کرنے کے بعد کل صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔

لاکھوں مسلمانوں کی حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
11 ستمبر 2016 (17:48)
0

پاکستان کے ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم خان نے اطلاع دی ہے کہ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرنے اور حج کا خطبہ سننے کے بعد حجاج کرام اللہ تعالیٰ کے حضور دعائوں میں مصروف رہے اور امت مسلمہ کی عظمت ، مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور اپنے گناہوں کی معافی کے علاوہ اسلامی ممالک کے امن واستحکام اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔
حجاج کرام غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہو گئے اور وہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔رات وہاں قیام کرنے اور کنکریاں جمع کرنے کے بعد وہ کل صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔