قائم مقام صدرنے کہا کہ قومی اداروں کے استحکام اور آئین پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے:ربانی
11 ستمبر 2016 (17:41)
0

قائم مقام صدر میاں رضا ربانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرانے کے لئے اقدامات کرے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔
رضاربانی نے کہا کہ قومی اداروں کے استحکام اور آئین پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔