چار تقسیم کار کمپنیاں دو موجودہ کمپنیوں سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو تقسیم کرکے قائم کی جائیں گی۔

File photo

حکومت کا گیس کی ترسیل بڑھانے کیلئے کمپنیاں قائم کرنے کا فیصلہ
11 ستمبر 2016 (15:15)
0

حکومت نے گیس کی ترسیل بڑھانے اور ضیاع روکنے کیلئے گیس کی ترسیل کی ایک قومی کمپنی اور چار تقسیم کار کمپنیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقسیم کار کمپنی کسی معاوضے کے بغیر گیس کی منتقلی کے لئے ادارے کے طور پر کام کرے گی اور گیس کی خریدو فروخت نہیں کرے گی۔ چار تقسیم کار کمپنیاں دو موجودہ کمپنیوں سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو تقسیم کرکے قائم کی جائیں گی۔

اس تقسیم کا مقصد علیحدہ تقسیم کار کمپنی کے ذریعے چاروں صوبوں کو گیس کی ترسیل بنانا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ان کمپنیوں کوفعال بنانے کے لئے اگلے سال جولائی تک حتمی مدت مقرر کی ہے۔