File photo

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الاضحی کے موقع پرسکیورٹی پلان جاری کردیا
11 ستمبر 2016 (15:11)
0

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت پشاور کے لئے سکیورٹی پلان جاری کیا ہے۔ پلان کے تحت حساس مقامات، مساجد، مویشی منڈیوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

چار سدہ روڈ پشاور پرواقع مرکزی عیدگاہ پر بھی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔