یہ مشقیں پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔

File photo

چین اور روس پیر سے بحری مشقیں کریں گے
11 ستمبر 2016 (15:04)
0

چین اور روس پیر سے جنوبی بحیرہ چین میں بحری مشقیں کریں گے جو پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔
چینی بحریہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہاہے کہ جوائنٹ سی2016 نامی بحری مشقوں ،بحری جہاز، آبدوزیں، لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور میرینز حصہ لیں گے۔
دونوں ملک دفاع، امداد، آبدوز کے خلاف کارروائی،جزیرے کا محاصرہ سمیت دوسری سرگرمیوں کی مشق کریں گے۔