File photo

ڈنمارک توانائی قلت پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو تعاون کر ے گا:ڈینش سفر
11 ستمبر 2016 (14:57)
0

پنجاب کے ضلع راجن پور میں کام کرنے والی ڈنمارک کی ایک توانائی کمپنی دو ہزار اٹھارہ سے قبل ہوا سے پیدا ہونے والی250 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گی۔

یہ بات پاکستان کے لئے ڈنمارک کے سفیر Ole Thonke نے لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  ڈنمارک کے سفیر نے کہاکہ ان کا ملک توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے پاکستان کو تمام ممکن تعاون کر ے گا۔