File photo

پی آئی اے کا مسافروں کو انتباہ
11 ستمبر 2016 (14:40)
0

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون ڈیوائسز اپنے سامان کے ساتھ بھی نہ لے جائیں۔
پی آئی اے نے یہ ہدایت سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون کے بارے میں حالیہ رپورٹوں اور مسافروں کو بین الاقوامی انتباہ کے بعد جاری کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مسافر پروازوں کے دوران ایسے سمارٹ فون ساتھ نہ لائیں۔