File photo

پاکستان تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے اہم پیشرفت
11 ستمبر 2016 (14:36)
0

پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت میںاہم پیشرفت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ اگلے سال تک یہ معاہدہ طے پاجائے گا۔

تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کے شعبہ تجارتی مذاکرات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل Sunanta Kangvalkulkij نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے آزادانہ تجارت کے حوالے سے بات چیت میں تقریباً ستر فیصد پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تھائی لینڈ نے بہت سی اہم مصنوعات پر ٹیرف ختم کرنے کے لئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان 2014 میں تجارتی حجم ایک کروڑ دس ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان اور تھائی لینڈ جنوبی ایشیا، میں دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔