File photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کپواڑہ میں 3نوجوانوں کو شہید کردیا
11 ستمبر 2016 (14:32)
0

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں اتوار کے روز بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ادھر پوری وادی کشمیر میں آج مسلسل 65 ویں روز بھی غیراعلانیہ کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں مظاہرین پر بھارتی فوج کی طرف سے چھروں والی بندوق کے استعمال اور فائرنگ سے تقریباً سو افراد زخمی ہوگئے۔
یہ احتجاج آج صبح سویرے علاقے میں فوج کے چھاپوں کے خلاف کیا جارہاہے۔