File photo

غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب
11 ستمبر 2016 (14:28)
0

اتوار کی صبح غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ ہر سال 9 ذی الحج کو وقوف عرفات کے دن نما ز فجر کے بعد غلاف کعبہ جسے کسویٰ کہتے ہیں تبدیل کیا جاتا ہے۔

نیا غلاف تقریباً ڈیڑھ سو کلو گرام خالص سونے اور چھ سو ستر کلوگرام ریشم کے دھاگے سے تیار کیا گیا ہے۔  غلاف چودہ میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے غلاف دوکروڑ بیس لاکھ ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔