حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

File photo

ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی
11 ستمبر 2016 (14:19)
0

ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی ہے کیونکہ عید الاضحی کو صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس حوالے سے جانوروں کی منڈیوں میں بہت گہما گہمی دیکھی جارہی ہے۔

بڑے شہروں کی ضلعی انتظامیہ نے جانوروں کی منڈیوںکے لئے مقامات مخصوص کئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں اہل ایمان سنت ابراہیمی کے مطابق عیدالاضحی پر قربانی کے لئے جانور خریدرہے ہیں۔ لوگ خصوصاً بچے اپنی پسند کے جانور خریدنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔