File photo

شہباز شریف کا منظم جرائم کیخلاف کارروائی کا حکم
11 ستمبر 2016 (14:14)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں منظم جرائم کیخلاف کارروائی کا حکم دیاہے۔ وہ لاہور میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے ہے۔

شہباز شریف نے ان جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ادھرایک اوراجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عید الاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے جامع انتظامات کی ہدایت کی۔