File photo

میر واعظ نے مقبوضہ وادی میں شہادتوں کے حالیہ واقعات کو کٹھ پتلی حکومت کی جارحیت قرار دیا
11 ستمبر 2016 (13:06)
0

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں شہادتوں کے حالیہ واقعات کو نہتے شہریوں کے خلاف کٹھ پتلی حکومت کی جارحیت قرار دیا ہے۔ غیر قانونی طور پر زیر حراست میرواعظ عمر فاروق نے سری نگر میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین شہریوں کو بے رحمانہ طریقے سے شہید کرنا کٹھ پتلی حکومت کی وحشیانہ اور کھلی جارحیت کا مظہر ہے۔

ادھر اسلامی تعاون تنظیم نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اورحریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو تنظیم کے وزرائے خارجہ کے سالانہ رابطہ اجلاس اور جموں و کشمیر کے بارے میں رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو اس ماہ کے آخر میں نیویارک میں ہونگے۔