قائم مقام صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

File photo

آئین پر عمل پیرا ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی:ربانی
11 ستمبر 2016 (12:19)
0

قائمقام صدر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے استحکام اور آئین پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ وہ اتوار کے روز کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

رضا ربانی نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی بربریت کی خدمت کی۔ انہوں نے کہاکہ پرامن مظاہرین کے خلاف بھارتی فوج کی طرف سے چھرے والی بندوق کے استعمال سے کئی نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
قائم مقام صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرانے کے لئے اقدامات کرے۔