ان حملوں میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکہ میں نائن الیون کے حملوں کی پندرھویں برسی
11 ستمبر 2016 (12:15)
0

امریکہ میں آج نائن الیون کے حملوں کی پندرھویں برسی منائی جارہی ہے، اس موقع پر امریکی سرزمین پر دہشت گردی کے بد ترین حملوں کے متاثرین کی یاد میں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔
حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے نام نیو یارک کے گرائونڈ زیرو میں ہونیوالی یادگاری تقریب میں پڑھے جائیں گے جہاں ورلڈ ٹریڈ سنٹر دوبارہ تعمیر کیاگیا۔
صدر باراک اوباما پینٹا گان میں ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔
گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو انیس خودکش بمباروں نے چار مسافر طیارے اغوا کرنے کے بعد نیویارک کےTwin ٹاوروں واشنگٹن میں پینٹا گان سے ٹکرا دئیے۔ ان حملوں میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تقریباً دو صدیوں میں امریکی سرزمین پر ہونے والا پہلا غیر ملکی حملہ تھا جس کے بعد امریکہ نے افغانستان اورعراق کے خلاف کارروائی کی۔