واپس جانے والے ہر خاندان کو نقل و حمل اور گھریلو اخراجات کے لئے پینتیس ہزار روپے کی نقد مالی امداد بھی دی جارہی ہے۔

File photo

فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری
11 ستمبر 2016 (12:02)
0

فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے اور اب تک دو لاکھ بتیس ہزار خاندان اپنے آبائی علاقوں میں واپس جاچکے ہیں۔

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی طرف سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد خاندان خیبر ایجنسی، 46 ہزار سے زائد شمالی وزیرستان،45 ہزار سے زائد جنوبی وزیرستان، 17 ہزار سے زائد کرم ایجنسی اور بارہ ہزار سے زائد خاندان اورکزئی ایجنسی میں آباد ہوئے ہیں۔
واپس جانیوالے خاندانوں کے تقریباً دس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے گئے۔
واپس جانے والے ہر خاندان کو نقل و حمل اور گھریلو اخراجات کے لئے پینتیس ہزار روپے کی نقد مالی امداد بھی دی جارہی ہے۔