فوری طور پر کسی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

File photo

عراق:متعدد بم دھماکوں میں 12افراد ہلاک
11 ستمبر 2016 (11:43)
0

عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس کے نواح میں متعدد بم دھماکوں میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہ کن دھماکہ عرب الجبر کے علاقے میں ہواجہاں ایک گاڑی کے قریب دھماکے خیزمواد کواڑا دیا گیا۔جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

تاجی کی ایک مقامی مارکیٹ میں بم دھماکے سے تین افراد ہلاک اورنو زخمی ہوئے۔بغداد کے وسطی ضلع Allawi میں ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
ضلع شمالی الحسینیہ اور یوسفیہ میں سڑک پر دو بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
فوری طور پر کسی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔