وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ موٹروے سے مالاکنڈ اورمردان کے اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

File photo

پرویز خٹک کی اگلے سال تک سوات موٹروے کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت
11 ستمبر 2016 (11:40)
0

خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اگلے سال تک سوات موٹروے کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹروے سے مالاکنڈ اورمردان کے اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

اکاسی کلومیٹر طویل سوات موٹروے کی نگرانی اور کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ منصوبہ پینتیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
اس منصوبے سے اسلام آباد پشاور موٹروے کرنل شیر خان انٹر چینج پر چک درہ اور دیر زیریں سے منسلک ہوجائے گا۔