نواز شریف نے کہاکہ قائد اعظم نے اپنی پوری زندگی میں قانون او ر آئین کی پاسداری کی اورسیاست میں مثبت اقدار کو مضبوط کیا۔

File photo

حکومت پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کیلئے پر عزم ہے:وزیراعظم
11 ستمبر 2016 (11:34)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کا یہ پختہ عزم ہے کہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میںا نہوں نے کہاکہ قوم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ ہم اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اپنے قائد کے تصورات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں، ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انتہا پسند عناصر کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کررہی ہے جو اقتصادی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی، انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پورے خطے کامعاشی منظرنامہ تبدیل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ قائداعظم کا شمار انتہائی دور اندیش سیاستدانوں اور دنیا کی عظیم مدبر شخصیات میں ہوتا ہے۔ نواز شریف نے کہاکہ قائد اعظم نے اپنی پوری زندگی میں قانون او ر آئین کی پاسداری کی اورسیاست میں مثبت اقدار کو مضبوط کیا۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو اتحاد ، ایمان اورتنظیم کا درس دیا جو آج بھی ہماری زندگیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔