Mazar e Quaid

وزیراعلیٰ سندھ کا قائداعظم کے رہنما اصولوں کی پیروی کے عزم کا اظہار
11 ستمبر 2016 (11:26)
0

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی اتوار کے روز 68 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں قائد اعظم کے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اورفاتحہ پڑھی۔ بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے سندھ کے وزیراعلیٰ نے قائد اعظم کے رہنما اصولوں کی پیروی کا عزم ظاہر کیا۔
ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں۔