وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہسپتالوں کو جدید بنانے سمیت علاج معالجے کی اضافی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

File photo

حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے:شہباز
11 ستمبر 2016 (11:12)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ وہ لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں حفظان صحت کے نظام میں بہتری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہسپتالوں کو جدید بنانے سمیت علاج معالجے کی اضافی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہسپتالوں میں Anesthetists کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔