11 ستمبر 2016 (09:54)
0

ملک بھر میں اُن نادرا ملازمین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جو موجودہ اور گزشتہ حکومتوں کے دوران جعلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈوں کے اجراء میں ملو ث رہے ہیں۔

ان عناصر کی نشاندہی شناختی کارڈوں کی تصدیق کی مہم کے دوران کی گئی جو تین ماہ سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں سے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی دس افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔