File photo

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا:محکمہ موسمیات
11 ستمبر 2016 (09:50)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلام آباد' راولپنڈی' سرگودھا' گوجرانوالہ ' لاہور' مالاکنڈ' ہزارہ' پشاور' مردان ڈویژنوں' فاٹا ' گلگت بلتستان' اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروںکا درجہ حرارت:
اسلام آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 28
کراچی 26
پشاور 29
کوئٹہ 18
گلگت 17
مری 16
اور مظفر آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ