شام:مارکیٹ پر فضائی حملے میں 40افراد ہلاک
11 ستمبر 2016 (09:39)
0

شام کے صوبے IDLIB میں ایک مارکیٹ پر فضائی حملے میں چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے شامی ادارے کا کہنا ہے کہ صوبہ حلب میں بھی فضائی حملوں میں تیس افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں تمام محصور علاقوں اور حلب سمیت جنگ زدہ علاقوں تک رسائی شامل ہے تاکہ ان علاقوںمیں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے۔