وزیر تجارت نے کہا کہ قومی معیشت میں بڑی حد تک بہتری آچکی ہے۔

File photo

حکومت نے توانائی بحران پر قابو پالیا ہے:خرم دستگیر
11 ستمبر 2016 (09:31)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے بحران اور دہشت گردی پر قابو پالیا ہے۔ گوجرانوالہ میں اساتذہ اور والدین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ناخواندگی' افراط زر ' بیروزگاری کے خاتمے اور قومی معیشت کی بہتری سے متعلق عملی اقدامات کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ قومی معیشت میں بڑی حد تک بہتری آچکی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔