File photo

پاکستان نے افغانستان کیلئے تجارتی راہداری کبھی بند نہیں کی:دفتر خارجہ
11 ستمبر 2016 (09:27)
0

پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ اس نے افغانستان کے لئے تجارتی راہداری کبھی بند نہیں کی۔ افغان صدرمحمد اشرف غنی کی جانب سے اس الزام کے جواب میں کہ پاکستان نے پھلوں کے سیزن کے دوران تجارتی راستے بند کر دیئے ہیں ' دفتر خارجہ کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے لئے تمام تجارتی راستے کھلے ہیں۔