وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

File photo

فاٹا کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا:عبد القادر
11 ستمبر 2016 (09:22)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے سے پہلے اسے ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا۔ پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لئے سالانہ ایک سو دس ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس رقم کا تیس فیصد فاٹا میں بلدیاتی حکومتوں کے ذریعے برا ہ راست خرچ کیا جائے گا اور فاٹا میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بقیہ رقم فاٹا میں بحالی اور تعمیرنو کے کاموں کیلئے خرچ کی جائے گی ۔ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ پانچ سال کے اندر فاٹا کوخیبرپختونخوا میں شامل کر دیا جائے گا۔