حجاج کرام مغرب کی اذان تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔

File photo

لاکھوں عازمین حج آج حج کارکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے
11 ستمبر 2016 (09:18)
0

پاکستان کے ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج آج میدان عرفات میں حج کارکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم خان نے بتایا ہے کہ عازمین حج میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے اور ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریںگے۔
مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ کی علالت کے باعث امام آل شیخ صالح بن حمید خطبہ حج دیں گے۔
حجاج کرام مغرب کی اذان تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے ، اذان مغرب کے ساتھ ہی حجاج کرام عرفات سے مذدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے وہ مذدلفہ میں مغرب اورعشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے اورکھلے آسمان تلے رات گزاریںگے۔
سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام کی سہولت کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے ہیں۔