فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج اٹھارہ ہزاری ، جھنگ، چنیوٹ ، احمد پور سیال اور پیر کوٹ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاک فوج نے سیلاب سےمتاثرہ 4000 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا
11 ستمبر 2014 (14:12)
0

پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں سے تقریبا ًچار ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج اٹھارہ ہزاری ، جھنگ، چنیوٹ ، احمد پور سیال اور پیر کوٹ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔


پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لئے سات ہیلی کاپٹرز اور ایک سو کشتیاں استعمال کر رہی ہے۔ فوج نے سیلاب زگان میں پنتیس ٹن خوراک تقسیم کی ہے۔ ملتان کے کور کمانڈر سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کر ہے ہیں۔

دوسری جانب دریائے چناب میںتریموں ہیڈ ورکس پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جہاں پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ 92ہزار کیوسک ہے۔سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے لاہور مرکز کے مطابق دریا میں مختلف مقامات پڑنے والے شگافوں کے باعث ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے۔


پنجند پر نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں اور پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چوبیس ہزار ایک سو چھپن کیوسک ہے۔ تا ہم وہاں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ یہاں کل سے پیرتک پانی کی سطح بہت بلند رہے گی۔
دریائے راوی میں سدھنائی ہیڈورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤڑتالیس ہزار چار سو سٹرسٹھ کیوسک ہے ۔ تا ہم یہاں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔
بلو کی کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے اور اس وقت ہیڈ ورکس سے گزرنے والے پانی کا بہاؤ ساٹھ ہزار دو سو پندرہ کیوسک ہے۔