شنگھائی تعاون تنظیم چھ رکن ملکوں ، پانچ مبصر ملکوں اور تین مذاکراتی شراکت داروں پر مشتمل ہے۔

سرتاج عزیز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دوشنبے روانہ
11 ستمبر 2014 (18:39)
0

قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز تاجکستان کے شہر دوشنبے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آج (جمعرات) سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


شنگھائی تعاون تنظیم چھ رکن ملکوں ، پانچ مبصر ملکوں اور تین مذاکراتی شراکت داروں پر مشتمل ہے۔  شنگھائی تعاون تنظیم جون دو ہزار ایک میں قائم ہوئی تھی جس کا مقصد خطے میں امن ، استحکام اور سلامتی کے لئے رکن ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ ایک مبصر ملک کی حیثیت سے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں علاقائی امن ، سلامتی اور ترقی کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔