صدر کو سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کے لئے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

صدر مملکت کا پاکستانی حجاج کرام کو سہولیات کا جائزہ
11 ستمبر 2014 (19:09)
0

صدر ممنون حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ حج کے موقع پر پاکستانی حجاج کرام کو ہرممکن سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آج (جمعرات) اسلام آباد میں مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت نے ان کو سعودی عرب میں اس سال پاکستانی حجاج کرام کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے صدر کو حج پروازوں کے شیڈول اور سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کے لئے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔